ریڈیو چین - صوتی دنیا

اہم ترین

Post Top Ad

بدھ، 25 مئی، 2016

ریڈیو چین

اردو سروس چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کی ایک کامیاب اورمقبول ترین سروس ہے، جس کاآغاز یکم اگست1966 میں ہوا۔
حقائق پر مبنی اہم بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی خبریں، غیر جانبدارانہ رپورٹیں، مراسلے تجزئیے اور تبصرے، اور معلوماتی، دلچسپ اور دلکش فیچرزنیز ہفتہ وار پروگرام اردو سروس کا طرہ امیتاز ہیں۔ دنیا بھر کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور امن و دوستی کے جذبات کے فروغ دینے پر اردو سروس کے سامعین سی اّر اّئی کو "دوستی کا پل" قرار دیتے ہیں
چین اور اس کی ثقافت، معیشت، معاشرت، سیاست اور اندگی کے دوسرے شعبوں کی صوتی تصویر جس موثر اور دلپذیر
انداز میں اردو سروس اپنے سننے والوں کے سامنے پیس کرتی ہے، اس خوبی کی بنا پر سامعین سی آر آئی کی اردو سروس کو "چین کا دریچہ" بھی کہتے ہیں۔
گزشتہ برسوں میں ایک قابل اعتبار ذریعے کے طور پر سی آئی آر کی اردو سروس کو زبر دست پذیرائی ملی ہے۔ اور سامعین کی حمایت و تعاون سے اردو سروس کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی ایشیا میں اس وقت اس کے کئی سامعین موجود ہیں اور باقائدہ رجسٹرڈ لسنرز کلبوں کی تعداد پانچ سو سے زائد ہے۔
عالمی سطح پر جدید مواصلاتی ذرائع ابلاغ کی مسابقت کی دور میں سی آر آئی پیش پیش بھی ہے اور معتبر بھی۔ لیکن سب سے بیش بہا اور قابل فخر انعام سامعین کا سی آر آئی پر اعتبار کرنا ہے، کیونکہ سامعین ہی سی آر آئی کی اردو سروس کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔
سی آر آئی کا تعارف:
چائنا ریڈیو انٹر نیشنل کا قیام 3 دسمبر 1941 کو عمل میں آیا، جس نے جلد ہی دنیا بھر میں ایک قابل اعتبار ذریعے کے طور پر مقبولیت حاصل کرلی۔
سی آر آئی چین کا واحد ریاستی عالمی نشریاتی ادارہ ہے۔اس لئے اس کا سب سے بڑا مقصد چین اور دنیا بھر کے عوام کے درمیان مفاہمت اور دوستی کو فروغ دینا ہے۔
اپنے قیام کے ابتدا میں سی آر آئی دن میں صرف پندرہ منٹ پر مشتمل جاپانی پروگرام نشر کرتا تھا۔ لیکن اس وقت سی آر آئی ہر روز تینتالیس (43) زبانوں اور مقامی بولیوں میں 290 گھنٹوں پر مشتمل پروگرام پیش کرتا ہے۔ جن میں دنیا بھر میں ہونے والے واقعات کا احاطہ کرنے والی تازہ عالمی خبریں، ہمارے نمائندوں کی رپورٹیں اور مراسلے، سی آر آئی کے صحافیوں کے تبصرے اور تجزئیے، اہم شخصیات کے انٹرویو، سیاست، معیشت، معاشرت، ثقافت، کھیل اور سائنس و ٹیکنالاجی پر مبنی فیچرز اور عام دلچسپی کے موضوعات پر معلوماتی پروگرام چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں منفرد اور ممتاز بنادیتے ہیں۔
چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کی ویب سائٹ سی آر آئی آن لائن کا سرکاری طور پر 1998 کے آخر میں آغاز ہوا۔ اب یہ ایک کثیر السان اور کثیر الذرائع مواصلاتی ویب سائٹ ہے۔ اور چین کی ریاستی سطح کی پانچ بہترین نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔
ریڈ یو چین اب پاکستان کے بڑے شہروں میں ایف ایم 98 پر بھی سنا جاسکتا ہے۔
سی آر آئی کی ویب سائٹ ہے: http://urdu.cri.cn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں