تعارف
ریڈیو سے تعلق سن شعور سے ہی شروع ہوگیا تھا اور میں نے ریڈیو تیسری جماعت میں ہی سننا شروع کیا گرچہ اس وقت اردو بھی سمجھ میں نہیں آتی تھی اور خط و کتابت کا سلسلہ آٹھویں جماعت میں شروع کیا تھا یہ سنہ 1992 کی بات ہے اور سنہ 1994ء میں ہم چند طلباء نے ایک ریڈیو کلب بھی قائم کرلی تھی ان دنوں ہم مئٹرک میں تھے اس کلب کی سرگرمیاں تادیر قائم نہ رہ سکیں پھر سنہ 1997 ء میں ہم نے گلوبل دی ایکسنگ سوسائٹئ کی نام سے ایک ریڈیو کلب بنا ڈالی اس کلب کا دورانیہ 3 سال رہا مگر تعلیم کی وجہ سے اپنا شہرچھوڑنا پڑا اور ریڈیو سننے کا سلسلہ انفرادی طور پر جاری رہا، سنہ 2004 ء میں ، میں اسلام آباد آگیا تو بھی ریڈیو سے تعلق جڑارہا۔ فروری سنہ 2008ء میں ، میں نے اردو میں ایک ریڈیو فورم قائم کیا جس کا پتہ http://www.dxingworld.info/forum ہے۔ فورم کی وجہ سے کئی پرانے سامعین مل گئے ، ان سامعین سے ملاقاتیں دوستی میں تبدیل ہوگئیں۔ سنہ 2009 ء میں ہم نے اسلام آباد لسنرز کلب کےنام سے ریڈیو سرگرمیوں کا آغاز کیا مگر جلد ہی احساس ہوگیا کہ اب روائتی لسنرز کلبوں کا دور نہیں رہا تو ہم نے سوشل میڈیا کا استعمال شروع کردیا اور فيس بک پر ڈی ایکسنگ ورلڈ کے نام سے پیج بناڈالا جو کافی فعال ہے اس کے ساتھ فیس بک میں ہی ریڈیو ورلڈ کے نام سے ایک گروپ بھی بناڈالا جس کے 306 ارکان ہیں ، ٹوئیٹر اور گوگل پلس پر بھی کھاتہ جات بنے ہوئے ہیں۔ http://www.dxingworld.info کے نام سے ایک بڑی ریڈیو ویب سائٹ کا آغاز بھی سنہ 2008 میں ہی کیا گیا تھا اس سائٹ کے ہزاروں وزیٹرس ہیں دوسالوں میں اس کی ٹئرفک دولاکھ سے زائد تھی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگوں کا اب انٹرنیٹ پر ریڈیو سننا کا رجحان بڑہتا جارہا ہے یہ تمام سرگرمیاں انٹرنیٹ پر جاری ہیں مگر اب ہم نے فیصلہ کیا ہے عملی زندگی میں بھی سرگرمیاں کی جائیں جس میں ریڈیو واک، ہائیکنگ، شعر و شاعر ی وغیرہ مگر اس کے لئے ایک پلیٹ فارم کا ہونا ضروری ہے اور ستمبر سنہ 2011 ء میں ہم نے دوستوں سے میٹنگ کی۔ 20 دسمبر سنہ 2011 ء کو ہم نے فیصل مسجد کے سبزہ زار میں دوستوں کے ساتھ ایک نشت رکھی جس میں سات لوگوں نے شرکت کی اور کام کی تقسیم کے لئے ذمہ داریاں بھی بانٹ دیں ۔ جناب ظہور احمد سولنگی کو چیئرمین جبکہ جناب رانا اعجاز کو صدر اور جناب محمد اکبر کریم کو جنرل سیکریٹیر منتخب کیا گیا اب ہماری سرگرمیاں آن لائن اور عام زندگی میں بھی جاری رہیں گی۔ ہم زیادہ سے زیادہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو ریڈیو اور ریڈیو ویب سائٹس کے بارے میں متعارف کروانے کا کام جاری رکھیں گے مگر اس کے ساتھ ہم ان لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کریں گے جن کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں اس کے لئے ہم اپنے ایس ایم ایس گیٹ وے کا استعمال کریں گے۔
براہ کرم ریڈیو کے فروغ کے لئے ہماری مدد کریں اور دوستوں ہمارے ساتھ تعاون کرنے کی دعوت دیں، نئے دوست ہمارے رکن بنیں۔
ظہور احمد سولنگی
چیئرمین
پوسٹ بکس 1426، اسلام آباد پاکستان
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں