TRT ترک ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن - صوتی دنیا

اہم ترین

Post Top Ad

جمعرات، 25 مئی، 2017

TRT ترک ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن

ترکی میں "عوامی نشریات "کا ذکر کرنے پر جو اولین اور واحد ادارہ ذہن میں آتا ہے وہ TRT ہے جس کا قیام یکم مئی 1964 میں عمل میں آیا ۔ 
5 مئی 1927 کو اپنی نشریات کا آغاز کرنے والا ریڈیو کا ادارہ بھی اسی تاریخ سے TRT کے ساتھ منسلک ہو گیا۔ بٹن دبانے یا پھر چینل گھمانے پر ہمیں ایک نئی دنیا میں لے جانے والے ریڈیو کے ساتھ 1960 کی دھائی کے آخر میں ایک نیا دوست اس کے ساتھ شامل ہوا یعنی ٹیلیویژن ۔ 
ترکی میں ٹیلیویژن پہلی دفعہ 31 جنوری 1968 میں TRT کے وسیلے سے متعارف ہوا۔ 
81 سالہ ریڈیو اور 40 سالہ ٹیلی ویژن نشریات کے ساتھ TRT جمہوریت کی تاریخ کا حافظہ بننے کے ساتھ ساتھ مہارت ، تعمیر اور ذمہ داری کے نقۡطہ نظر سے ایک بااعتماد اخوت اور اتحاد کا نشان بن گیا۔ 
اپنے کارکنوں کے عزم اور فداکاری کی وجہ سے TRT نے ترک قوم کے دلوں مین کبھی نہ ختم ہونے والا مقام حاصل کیا ہے۔ترکی کے نشرو اشاعت کی درس گاہ بننے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ قابل اعتماد ادارے کی حیثیت سے آج کے دور تک پہنچنے والے TRT نے ریڈیو اور ٹیلیویژن کے شعبہ نشریات ٰ٘ن کامیاب ترین پروگراموں کو بھی پروان چڑھایا۔ اس صورتِ حال میں قدرتی طور پر ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور رنگین پروگرام ترکی ٹیلیویژن کی رونق بنا۔ 
TRT نے ریڈیو اور ٹیلیویژن کے شعبے میں صرف ایک نشریاتی ادارے ہونے پر ہے انحصار نہیں کیا بلکہ ایک گہری بنیادوں کے حامل تعلیمی ادارے کا کردار بھی ادا کیا ہے۔ 
اور یہ زیر بحث کردار صرف نشریات سے وابستہ عملے کی ہی تعلیم و تربیت کے حوالے سے نہیں بلکہ فراہم کردہ خبروں اور معلومات کے ذریعے اپنے ناظرین کی تعلیم و تربیت کے نقطہ نظر سے بھی ایک ناقابلِ فراموش اہمیت کا حامل ہے۔اس طرح کے با معنی اور اہم مشن کے حامل TRT نے غیر جانبدار ،قابلِ اعتماد خبر فراہم کرنے کے نقطہ نظر اور عوامی نشریات کے اصول کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے انمول معیار کے پروگراموں کے ذریعے دنیا کے گنے چنے نشریاتی اداروں میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ 
اس کامیابی کا سبب بننے والی سرگرمیوں کو ان عنوانات کے تحت پیش کیا جا سکتا ہے۔
مریکہ ۔واشنگٹن ۔بلجیئم۔برسلز۔ مصر ۔قاہرہ ۔جرمنی۔برلن۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ۔نکوسیا ۔آذربایئجان۔باکو ۔ترکمانستان۔اشک آباد ۔ازبکستان۔تاشقند اور دنیا کے ہر گوشے میں اپنے رپورٹروں کے ذریعے مختصر یہ کہ امریکہ سے یورپ اور ایشیا تک، مشرقِ وسطی سے کاکیشیا تک اہم ترین مراکز میں کھولے گئے دفتروں اور نمائندوں کے ذریعے TRT ترکی ہی نہیں تمام دنیا تک اپنی آواز پہنچا رہا ہے۔ اس کے عالاوہ استنبول،ازمیر،انطالیہ ،چوکورووا،دیارباقر،ایرزوروم اور ترابزون کے ضلعی دفتروں میں سے ہر ایک میں اپنے شعبے میں ماہر اور تجربہ کار رپورٹر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ترکی کے ہر حصے میں علاقائی نمائندوں کی مدد سے ایک متحرک نیوز نیٹ ورک قائم ہے۔ 
یہ ادارہ درست،غیر جانبدار،قابلِ اعتبار خبر رسانی کے اصول کی وجہ سے اپنے سامعین و ناظرین کے ذہن میں ایک اعتبار کی علامت ہے۔

ہر عمر اور کلچر کے انسانوں کے لیے نشریات:

یہ ادارہ تعلیم و ثقافت ، موسیقی و تفریح،بچوں اور کھیلوں کے پروگرام،بحث و مباحثہ کے پروگرام،دستاویزی پروگرام،ڈرامے،سلور سکرین کی بہترین اور معیاری فلموں سے تشکیل پانے والی معیاری نشریات کے بین ا لاقوامی معیار سے ہم آہنگ نشریاتی سلسلے کے ذریعے تعلیم،عمر اور ثقافتی و اقتصادی لحاظ سے مختلف ناظرین کے طبقوں تک پہنچنے ،ان کی پسندیدگی اور تعاون حاصل کرنے والا ایک نشریاتی ادارہ ہے۔ 
TRT قومی چینل 4 ،عالمی چینل 2 اور علاقائی چینل 1 کے ساتھ کل 7 ٹیلیویژن چینیلز کے ساتھ ترکی اور دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔

یڈیو کا 80 سالہ تجربہ:


TRT ریڈیو کے 4 قومی ، 5 علاقائی ریڈیو کے چینیلز اور سیاحتی ریڈیو کے ہمراہ تجربہ کار ملازمین ،موسیقی کی مختلف نوعیت کے ہم نوا، پر صلاحیت فنکاروں ،بچوں اور نوجوانوں کے کلبوں،بھرپور ریکارڈ روم ، کمپیوٹر کی مدد سے نشریات ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسٹوڈیوز،طاقت ور ٹرانسمیٹرز اور جدید نشریاتی قوائد سے ہم آہنگ پروگراموں کے ساتھ سامعین کا دل جیتنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

ریڈیو چینیلز:


ریڈیو ۔1: تعلیم ،ثقافت اور نیوز چینل ہے جو کہ زندگی کےہر شعبےسے متعلق پروگراموں اور ہر گھنٹے خبروں کے بلیٹینز کے ساتھ 81 سال سے سامعین کے لیے ایک ناگزیر ریڈیو کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ 
ریڈیو ۔2 (TRT FM) : یہ چینیل ترک کلاسیکی موسیقی،ترک لوک موسیقی اور پوپ موسیقی کی بہترین مثال ہے۔ 
ریڈیو۔3 : کلاسیکی موسیقی، جاز اور اوپیرا۔ 
ریڈیو۔4 ترک لوک موسیقی اور ترک کلاسیکی موسیقی۔  ریڈیو 4 قومی چینل سے پورے ترکی اور انٹرنیٹ سے تمام دنیا میں نشریات کی جاتی ہیں۔ 
5 علاقائی ریڈیو نشریات: ترابزون ریڈیو، ایرزوروم ریڈیو، گاپ۔ دیار باقر ریڈیو ، انطالیہ ریڈیو ،چوکورووا ریڈیو اور سیاحتی ریڈیو اپنی نشریات کے ساتھ ایک طرف ترک سیاحت اور دوسری طرف ملک میں موجود سیاحوں کی خدمت جیسے اہم فرائض ادا کر رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں